حیدرآباد،3مارچ(اعتمادنیوز)آندھراپردیش کے بلدیاتی انتخابات 30مارچ کو منعقد کیے جائینگے۔پیر کے روز ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن پی راماکانت ریڈی نے کہا کہ 146میونسپلاٹی اور10میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی دن منعقد
کیے جائینگے۔اور ووٹوں کی گنتی 2اپریل کو منعقد ہوگی۔میونسپلاٹی کیلئے نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 14مارچ ہے جبکہ میونسپل کارپویشن کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ10سے 13مارچ تک لی جائیگی۔نامزدگی کاغذات کی جانچ 15کو ہوگی۔جبکہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ18مارچ کو ہوگی۔پولنگ صبح 7بجے سے شام5بجے تک ہوگی۔